Home > kashmir > بھارت کوجلد بوریا بستر گول کر کے کشمیر سے بھاگنا پڑے گا

بھارت کوجلد بوریا بستر گول کر کے کشمیر سے بھاگنا پڑے گا

مظفرآباد….مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی ،اور بھارت کو اپنا بوریا بستر گول کر کے کشمیر سے بھاگنا پڑے گا ،کشمیر جنوبی ایشیا ءکا سلگتا ہوا مسئلہ ہے ،عالمی برادری کو صورتحال کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کشمیریوں کا اُن کا پیدائشی حق حق خوداداریت دیناچاہیے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز لیپہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر متاثرین کو امداد فراہم کرتے ہوئے متاثرین کی حوصلہ افزائی کرے اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے تمام شہریوں کو فوری طور پر بینکر تعمیر کر کے د ئیے جائیں ،

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیریوں عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارتی مظالم کا ڈٹ کر جواب دے گی بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے بلکہ کشمیریوں عوام کا خون شہادت سے بھرا ہوا ہے ،کشمیری عوام اپنے دفاع کے لیے بھرپور جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے گزشتہ روز کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے دوخواتین کی لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کی قربانیوں کو ضائع نہیں کرے گا اور کشمیری عوام کے حوصلوں کو بھی بلند وبالا رکھے گا۔

گزشتہ روز مظفرآباد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے وا لے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری پاک فوج کادفاعی حصار ہیں بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیرمیںبربریت کی انتہاکررہاہے بلکہ کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے شہریوںکوبھی بلااشتعال فائرنگ کانشانہ بنا کر انہیں شہیداوزخمی کررہاہے کالے قوانین کے ذریعے بھارت کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے برہان الدین وانی کی شہادت کے بعدتحریک آزادی میںنیاموڑآیاہے جس سے گھبر اکرقابض بھارتی فورسز نے شروع سے کشمیریوںکی بینائی چھینناشروع کردی ہے معصوم کشمیریوںپرظلم وبربریت کے وہ حربے استعمال کیئے جارہے ہیںجن سے انسانیت شرماجاتی ہے مقبوضہ وادی میںقابض فورسزنے خواتین کے بال کاٹنے جیسے انسانیت سوز مظالم سے کشمیریوںکی تحریک کودبانے کی ناکام کوشش شروع کردی ہے مقبوضہ کشمیرمیںبے شمارلوگوںکی زندگیاںویران ہوگئی ہیں

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیںآئے روزقتل وغارت گری بھارتی حکومت کی کھلم کھلادہشت گردی ہے بھارتی حکومت کی دہشت گردی عالمی اداروںکے منہ پرکھلاطمانچہ ہے کشمیریوںکی اس طویل جدوجہدمیںچارسے زائدنسلیںقربان ہوچکی ہیں انہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن پر مسلسل جارحیت بھارت کے عزائم کا ثبوت ہے آزادکشمیر کی عوام سیسہ پلائی کی دیوار بن کر ان حالا ت کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares