Home > kashmir > آزادحکمرانوں نے یوم تاسیس کوذاتی تشہیرکاذریعہ بنادیا

آزادحکمرانوں نے یوم تاسیس کوذاتی تشہیرکاذریعہ بنادیا

اسلام آباد … آزادکشمیر حکومت نے اپنی تشہیر کا انوکھا انداز اپنا لیا ،یوم تاسیس کے موقع پر تاریخی دن کو تاریخی تناظر میں منانے کی بجائےاپنی تشہیر کرڈالی۔

تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں قائم حکومت کیلئے 24 اکتوبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، یہ دن آزاد حکومت کے جنم دن اورتحریک آزادی کشمیرکومنطقی انجام تک پہنچانےکیلئےعزم کی تجدیدکی حیثت رکھتا ہے لیکن آزاد حکومت نے اس دن کو وسیع تر معنوں میں منانےاوردنیا میں مقبوضہ کشمیر کےاندرہونے والےمظالم کو اجاگر کرنےسمیت اقوام متحدہ کو حق خودارادیت دینےکاوعدہ یاد دلانے اور آزاد خطے میں بسنے والےلوگوں کی فلاح و بہبود اورتعمیرترقی کے عزم کا پیغام دینے کی بجائے اپنی پسند اورناپسند تک محدود کردیا.

یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے مختلف محکموں کی جانب سےبڑے بڑے اشتہارات ، پوسٹر اور تصاویر چھپوائی گئیں جن پر صدر آزاد کشمیر اور وزیراعظم سمیت بعض وزراء کرام کی تصاویر آویزاں تھیں جن سےیہ تاثرپیدا ہوا کہ اس موقع پر ریاستی وسائل استعمال کرکے حکومتی لوگوں نے نہ صرف اپنی تشہیر کی بلکہ اپنے کارنامے کے طورپراین ٹی ایس جیسے پرائیویٹ ادارے کی تشہیربھی کرڈالی جو حکومت نے بھرتیوں میں میرٹ قائم کرنےکیلئےہائرکر​کےپہلے ہی یہ ثابت کیا ہے کہ حکومت ازخود میرٹ پرلوگوں کو نوکری دینے سے محروم ہےجبکہ لوگوں نظرمیں این ٹی ایس کی اپنی پوزیشن مشکوک ہے۔مسلم لیگی حکومت کے اس اقدام پرسوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

خیال رہے کہ 24 اکتوبر 1947 کے کوآزاد کشمیر حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے بانی صدر ہونے کا اعزازبیرسٹرسردا​ر محمد ابراہیم خان مرحوم کو حاصل ہے جھنوں نے جنجال ہل کے مقام پرایک ٹینٹ اورایک بنچ پر ریاست کا پہلا سیکریٹریٹ قائم کیا تھا۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares