Home > Sports News > کرس گیل پر ایک اور شرمناک الزام عائد

کرس گیل پر ایک اور شرمناک الزام عائد

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کرکٹ سے زیادہ اپنے سکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں،جارح مزاج بلے باز کے ماضی میں بھی کئی سکینڈل سامنے آ چکے ہیں لیکن 2015ء4 کے ورلڈ کپ کا ایک ایسا سکینڈل اب سامنے آیا ہے کہ پچھلے تمام سکینڈل اس کے سامنے ماند پڑ تے نظر آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران ایک نوجوان لڑکی کو مساج کیلئے بلوایا اور پھر مساج کرواتے ہوئے اچانک لڑکیکے سامنے خود کو برہنہ کر لیا، الزام میں مزید کہا گیا کہ کرس گیل نے ڈریسنگ روم میں لڑکی کو ہراساں کیا۔ادھر کرس گیل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے اور یہ ایک آسٹریلوی میڈیا گروپ ان کے عوامی تاثر کو تباہ کرنے کے درپے ہے،وہ عدالت میں اپنا دفاع کرکے الزامات کو غلط ثابت کریں گے۔ دوسری جانب مذکور ہ آسٹریلوی میڈیا گروپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی رپورٹ کا عدالت میں دفاع کریں گے،اس مقدمے کی سماعت شروع ہوچکی ہے اور اگلے دس دن میں فیصلہ متوقع ہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares