Home > Pakistan News > پاکستان یا بھارت،ہمارے لئے زیادہ اہمیت کس ملک کی ہے؟پہلی بار ایران نے واضح اوردھماکہ خیز اعلان کردیا

پاکستان یا بھارت،ہمارے لئے زیادہ اہمیت کس ملک کی ہے؟پہلی بار ایران نے واضح اوردھماکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت میں دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین کسی غلط مقصد کے لئے استعمال نہیں کرنے دے گا ، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت ہماری اولین ترجیح ہے ، بھارت بھی ہمارے کاروباری پارٹنرز میں سے ایک ہے ، ایران خطے میں پاکستان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے ، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہیں ، کاروباری شراکت کے مواقع موجود ہیں ، وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔  انہوں نے کہا کہ آپ اس بات کایقین رکھیں کہ ایران کسی بھی صورت میں دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین کسی غلط مقصد کے لئے استعمال نہیں کرنے دے گاکیونکہ دیگر ممالک کے ساتھ خصوصاً خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت ہماری اولین ترجیحات میں ہے ۔ بھارت بھی ہمارے کاروباری پارٹنرز میں سے ایک ہے ۔ لیکن اس بات کو آپ ضرور ذہن میں رکھیں کہ کاروبار سے مراد صرف کاروبار ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتا دوں کہ ایران خطے میں پاکستان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہیں ، کاروباری شراکت کے مواقع موجود ہیں ۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares