Home > kashmir > منگ میں نوجوان کے قتل کے پراسرارواردات نے شہریوں کو ہلادیا

منگ میں نوجوان کے قتل کے پراسرارواردات نے شہریوں کو ہلادیا

راولاکوٹ ….. آزادکشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے نواحی علاقے منگ کے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ جمیل نامی شخص کے اکلوتے بیٹے کے قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں۔

ذرائع کے مطابق اس قتل کیس میں ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہ آسکی اور نہ ہی سخت اقدامات اٹھائے گئے۔

عوام علاقہ سوشل میڈیا پر سراپا احتجاج ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

بیرون ملک مقیم کشمیر بھی قتل کی بڑھتی ہوئے وجوہات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔

جرمنی میں مقیم سماجی رہنما رفعت وانی نے اس قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایک وقت تھا کہ کشمیر میں قتل کی واردتوں کا نام و نشاں تک نہ تھا لیکن اب آئے روز ہم قتل کی نئی واردات کا سن رہے ہیں ، ہم کس طرف جا رہے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آ رہی.

اس قتل کے حوالے سے ایس ایس پی راولاکوٹ سے رابطہ کرنے کی بارہا کوشش کی لیکن ان کا نمبر مسلسل بند ملا.

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares