Home > Mirpur News > کشمیری عوام پر دو ہرا رینٹل ٹیکس لگانا آزاد حکومت کے خلاف سازش ہے،قائمقام وزیراعظم

کشمیری عوام پر دو ہرا رینٹل ٹیکس لگانا آزاد حکومت کے خلاف سازش ہے،قائمقام وزیراعظم

میرپور:مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اعجاز احمد میر نے راجہ نثار احمد خان قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر کو اپنی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں کہا کہ میرپور میں یوں تو بے شمار مسائل ہیں مگر اہم ایشو ناجائز رینٹل پراپرٹی ٹیکس ہے جس کو سابق حکومت نے 2015ء میں اسمبلی سیپ اس کروایا سابقہ حکومت نے ریاستی عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے لٹو اور پھٹو کی پالیسی پر کام کیا جس بنیاد پر ریاستی عوام نے پی پی یا پارٹی کو بری طرح مسترد کیا اس پراپرٹی ٹیکس کو بڑی اجلت اور غلط طریقے سروے کئے گیا اور اپیل کا اختیار بھی اسی ادارہ انکم ٹیکس کے کمشنر کو دیا گیا ٹیکس لگانے والے خود ہی انصاف کس طرح کر سکتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کا ویژن عوام کی ترقی او خدمت ہے ضلع میرپور تارکین وطن کا شہر ہے یہا ں 80فیصد کاروباری مراکز انہی کے خون پسینہ کی محنت سے تعمیر ہوئے اور سب سے زیادہ ریونیو بھی ضلع میرپور سے بھی اکٹھا ہوتا ہے مگر ناپید بنیادی سہولتوں کی وجہ سے تارکین وطن اپنی جائیدادیں فروخت کرکے دوسرے ممالک میں انویسٹ کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ایسے میں MDAکے بعد پرارٹی ٹیکس لگانا ظلم اور ناانصافی ہے آزاد کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے ایسے ناجائز ٹیکس لگانے سے ایک سازش کے تحت ریاستی عوام کو مشتعل کیا جا رہا ہے جس کا پیغام اس پار مقبوضہ کشمیر میں اچھا نہیں جا رہا ۔ پھر ضلع ٹیکس لگانا قابل مذمت ہے جس کو پوری ریاست کی عوام نے مسترد کردیا ہے ریاستی عوا نے مسلم لیگ ن کی حکومت سے بڑی امیدیں واستہ کررکھی ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے بھی آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے بجٹ کی مد میں 100%اضافہ کردیا ہے پھر آزاد کشمیر کی عوام پر دو ہرا رینٹل ٹیکس لگانا حکومت آزاد کشمیر کے خلاف سازش ہے اس کو ختم کیا جائے جس کے جواب میں راجہ نثار احمد خان قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہماری حکومت اور اس مسئلہ کے حل کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جوعنقریب عوامی نمائندوں سے میٹنگ کر کے ان کی رائے کے مطابق رپورٹ تیار کر کے راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزاد کشمیر کو پیش کرے گی اور انہوںنے یقین دلایا کہ اس مسئلہ کوریاستی عوام کی رائے اور خواہش کے مسابق حل کرینگے۔ اس عشائیہ میں سالار ممتاز احمد چشتی حاجی ارف زرگر، حاجی ادریس زرگر، حاجی طارق زرگر اور مرکزی انجمن تاجراں کے صدر سہیل شجاع مجاہد نے بھی پراپرٹی ٹیکس کے علاوہ دوسرے مسائل سے قائم مقام وزیراعظم کو آگاہ کیا اوردیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں ڈی جی ایم ڈی اے اعجاز رضا، ڈاکٹر محمد امین، ڈپٹی کمشنر عنصر یعقوب ، ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ ، عزیز جرال ایڈووکیٹ، کامران بٹ ایڈووکیٹ، حاجی صدیق زرگر، رانا شبیر راجوری ، شہزادہ اقبال، صحافی ، عامر افتخار میر، سجاد رحمان میر رپورٹر جے کے ٹی وی اور رپورٹر یو کے 44اور دیگر سیاسی سماجی رہنمائوں نے بھی شرکت کی

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares