Home > Kotli News >  سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی الا زہری کا ضیاء الامہ سنٹر برطانیہ کا تفصیلی دورہ              

 سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی الا زہری کا ضیاء الامہ سنٹر برطانیہ کا تفصیلی دورہ              

 سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی الا زہری کا ضیاء الامہ سنٹر برطانیہ کا تفصیلی دورہ             

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر ، چانسلر محی الدین میڈیکل کالج میرپور و نیریا ں شریف یو نیورسٹی تراڑکھل آزادکشمیر ڈاکٹر پیر محمد سلطان العارفین صدیقی الا زہری نے اپنے 20 روزہ دورہ برطانیہ کے دوران یا د گار اسلاف حضور ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الا زہریؒ کے نام سے منصوب عظیم روحانی و مذہبی مرکز ضیاء الامہ سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا ۔ انہو ں نے اس موقع پر حضور ضیاء الامت کی تعلیم کے فروغ اور دین اسلام کی ترویج و شاعت کے حوالہ سے گراں قدر خدما ت کا اعتراف کرتے ہو ئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر منتظم ضیاء الامہ سنٹر برطانیہ امام شاہد تمیز ، علامہ ڈاکٹر محمد اطہر الا زہری ، علامہ حافظ گل محمد ، حاجی محمد اعظم محمد عنصر صدیقی، محمد آفتاب ، محمد پرویز اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی الا زہری نے اپنے دیرینہ ساتھیو ں اور ہم عصروں کے ساتھ پرانی یا دو ں کو تازہ کرتے ہو ئے اپنے اساتذہ کی دین اسلام کے لیے کوششوں اور کا وشوں کو بے حد سراہا ۔ انہو ں نے کہاکہ بھیرہ شریف کا فیض آج حضور ضیاء الامت کے فیضان نظر سے شرق و غر ب میں پھیلا ہو ا ہے جس سے لاعلمی کے اندھیروں کو نہ صرف اجالا دیا جا رہا ہے بلکہ لاکھو ں فرزندان توحید رسالت اپنی علمی پیاس بجھا نے کے بعد علم و نور کی کرنو ں کو اقوام عالم میں عام کرتے ہو ئے دکھائی دیتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ حضور ضیاء الامت نے حیات جاوداں بسر کی جن کی یاد آج بھی ان گنت دلو ں میں زندہ و آباد ہے ۔ انہو ں نے ضیاء الامہ سنٹر برطانیہ کی مزید ترقی و بہتری اور اس سے جواں سال نسل کو فیضاب ہو نے کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares