Home > kashmir > ن لیگ جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، سردار عتیق کی پیشنگوئی

ن لیگ جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، سردار عتیق کی پیشنگوئی

مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہندوستان کی بالادستی کسی صورت قبول نہیں پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ امریکہ پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے ۔مسلم کانفرنس پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ پاکستان میں نواز لیگ نے اداروں سے ٹکراﺅ کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ن لیگ جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔ پاکستان موجودہ جمہوریت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔جمہوریت کے نام پر عوام دشمنی کے اقدامات کیے گئے

سردار عتیق احمد خان ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے 85 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ مرکزی مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سردار عتیق نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے ن لیگ سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اداروں سے محاذ آرائی کو فروغ دے رہی ہے ن لیگ کے شر سے عدلیہ فوج اور میڈیا سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ۔ امریکن افغان پالیسی کے بعد جنوبی ایشیاءکی صورتحال بدل رہی ہے۔ ایسے نازک حالات میںجو لوگ پاکستان میں انتشار پیدا کر رہے ہیں اُنھیں ناکامی ہوگی ۔پاکستان موجودہ مادر پدر آزاد جمہوریت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ دہشت گردی اور پاکستان دشمنی کی راہ میں اصل رکاوٹ افواج پاکستان ہیں۔ ملکی استحکام کے لئے ملٹری ڈیمو کریسی ناگزیر ہے۔ سیاسی قوتیں عملی طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔

مسلم کانفرنس کے مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس میں منظور کی جانے والی قراردوں کے ذریعے مسلم کانفرنس کے نسب العین پر چلنے، کشمیر کی آزادی، پاکستان کے ساتھ الحاق ، جموںو کشمیرکے عوام کی سیاسی و سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھنے ،آزادجموںوکشمیر کی تعمیر و ترقی عوام کے حقوق کی ترجمانی اور مسلم کانفرنس کے ساتھ اپنی وابستگی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اجلاس میںمنظور کی گئی ایک قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت کی طرف سے انتخابی اصلاحات کی آڑ میں ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی مذمت کی گئی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ قرارداد میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو اسلام سے مرتد قراردیتے ہوئے اُن کو وزارت سے برطرفی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اور ایک قرارداد کے ذریعے مسلم کانفرنس کے قیام 1932 سے لیکر اب تک جماعت کا صدر رہنے والے جملہ صدور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور موجودہ صدر سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور عہد کیا گیا۔

قائد ملت چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں گے۔ اجلاس میں منظور کی گئی ایک اور قرارداد کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر کی اندرونی صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی اور ہندوستان کی قابض افواج کے مظالم کی پرزور مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں سیز فائر لائن پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی گئی ۔ شہداءکے ورثا اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اورحکومت پاکستان سے زخمیوں اور متاثرین کے نقل و حمل کے لئے فوری طور پر ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایک اور قرارداد کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلم کانفرنس بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے ۔ ہم حکومت کو حیلے بہانوں سے الیکشن سے راہ فرار نہیں اختیار کرنے دینگے ۔ مسلم کانفرنس جماعتی بنیادوں پر ایک مرحلے کے انتخابات فوری طور پر کرانے کی حامی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی حلقہ بندیوں کے بارے میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

اجلاس سے مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر مرزا محمد شفیق جرال،ممبر اسمبلی ملک محمد نواز خان، سردار محمد صغیر چغتائی، سابق وزراءراجہ محمد یٰسین خان، دیوان علی خان چغتائی،پیر مرتضی علی گیلانی، مفتی منصور الرحمن، مسلم کانفرنسی رہنماﺅںسردار عثمان علی خان، راجہ ثاقب مجید ، واجد بن عارف، سردا ر کمال خان ایڈووکیٹ، سردار طاہر اکرم ایڈووکیٹ، سید غلام نبی شاہ،سردار خضر حیات ایڈووکیٹ، راجہ خلیق نوابی ایڈووکیٹ، سردار بابر محمود منگوال، راجہ محمد شفیق خان، سردار عابد رزاق ، میجر (ر) خضر الرحمن راجہ، سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ، چوہدری جمیل تبسم، کیپٹن (ر) محمد افضل اعوان،سردار اظہر نذر، سردار کاشان مسعود، راجہ محمد اقبال خان، وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ،چوہدری فقر الدین، کرنل فاروق ،راجہ لطیف حسرت، راجہ سجید خان، سردار آزاد حسین گردیزی، انجینئر سردار ذاکر حسین، خواجہ شفیق ، چوہدری منظور، سردار امتیاز شاہین، سردار منظور ایڈووکیٹ، سید خلیل حسین شاہ،خالد اکبر عباسی ، راجہ جنت حسین کیانی، قاضی مسعود ، سمعیہ ساجد راجہ، نائلہ گردیزی، سردار نذیر حسین خان ، راجہ زید اللہ خان اور محمد آفتاب سلہریا کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares