Home > Overseas Kashmiri News > ’آج تم نے اپنی آنکھوں سے سچ دیکھ لیانا۔!‘ خود ٹرمپ بھی شرم سے پانی پانی ہوجائینگے

’آج تم نے اپنی آنکھوں سے سچ دیکھ لیانا۔!‘ خود ٹرمپ بھی شرم سے پانی پانی ہوجائینگے

ٹورنٹو (این این آئی ) پاک فوج کی جانب سے تین روز قبل بازیاب کرائے گئے کینیڈین خاندان کے سربراہ جوشو بوئل نے کہا ہے کہ ریسکیوآپریشن کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکارمیرے خاندان اور اغواکاروں کے درمیان آ کھڑے ہوئے۔ برطانوی اخبار کو جوشو بوئل نے بتایا کہ آپریشن کےبعد پاک فوج کا ایک جوان اسبات پر سخت ناراض تھا کہ ان کے ساتھی دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں شہید ہو رہے ہیں جبکہ امریکہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے۔بوئل کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کا ایک میجر میرے پاس  آیا اور مجھ سے کہا کہ امریکی میڈیا کہتا ہے ہمحقانی نیٹ ورک کی حمایت کرتے ہیں، آج تم نے اپنی آنکھوں سے سچ دیکھ لیا۔ کیا ہم نے ان دہشتگردوں پر گولیاں نہیں چلائیں؟۔ آئی ایس آئی اور پاک فوج کے جوان اغواکاروں اور گاڑی کے درمیان آ گئے، وہ ان سے لڑے اور میرے خاندان کا تحفظ کیا۔ان جوانوں نے اغواکاروں کو بزدلوں کی طرح بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ جوشوبوئل نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان بہترین کوششیں کر رہاہے اور اس کا واضح ثبوت میں خود دیکھ چکا ہوں۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares