Home > Rawalakot News > Thorar News

Thorar News

تھوراڑ۔۔سردار الطاف کا استقبالیہ 19اکتوبر دن گیارہ بجے کرانے کا اعلان

تھوراڑ۔۔سردار الطاف کا استقبالیہ 19اکتوبر دن گیارہ بجے کرانے کا اعلانتھوراڑ (نمائندہ خصوصی) تھوراڑ درجنوں افراد کا دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے پر مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق ڈسٹرکٹ کونسلر سردار الطاف کا انکے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام 19اکتوبر دن گیارہ بجے بانو پیلس ھال میں کرانے کا اعلان ، جس میں تمام مسلم لیگ ن کے کارکنان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ تمام نئے شامل ہونے والے کارکنوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا جائے گا جس میں ممبر کشمیرکونسل سردار عبدالخالق وصی اور دیگر مرکزی قائدین بھی شرکت فرمائیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 4میں نئے لوگوں کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے جو حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سب ڈویثرن تھوراڑ حلقہ نمبر 4مسلم لیگ (ن)کا قلعہ ثابت ہو گا ۔اور بہت جلد مسلم لیگ (ن)حلقہ نمبر 4کی بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔

تھوراڑ۔۔سردار ذوالفقار خان کا بطور صدر معلم بوائز ہائی سکول تعینات ہونا خوش آئیند ہے

تھوراڑ (نمائندہ خصوصی) سردار ذوالفقار خان کا بطور صدر معلم بوائز ہائی سکول تعینات ہونا خوش آئیند ہے۔ انکے سکول کا چارج سنبھالنے سے ادارہ ایک مرتبہ پھر اپنی تاریخ دھرائے گا۔ عوام علاقہ بوسہ گلہ کے سماجی و سیاسی رہنماوں نے سردار ذوالفقار خان کی بطور صدر معلم ہائی سکول بوسہ گلہ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فرض شناس ، اور بہترین منتظم ہیں انکے آنے سے سکول کا نظام ہی تبدیل ہو گیاہے جس سے ادارہ بہتری کی طرف روان دواں ہو گیا ہے۔ تمام اساتذہ اور طلبہ کو جس طرح ریگولر طریقہ تدریس کے جو اقدامات موصوف نے اٹھائے ہیں اس پر وہ بلا شبہ تحسین کے مستحق ہیں۔ عوام علاقہ ان سے بھرپور تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سردار الطاف خان ، سردار اشتیاق، سردار فیض احمد ، سردار آصف، سردار طارق، ڈاکٹر شوکت اور دیگرنے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسران محکمہ تعلیم کو ذوالفقار خان جیسے اساتذہ پر فخر ہونا چاہیے اور انہیں انعامات سے نوازا جانا چاہیئے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares